گوجرانوالہ (ملت آن لائن + آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمعرات کو سکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پندرہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ تین افغانی باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔