گوجرانوالہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں سپر سٹور میں آگ بھڑک اٹھی
گوجرانوالہ: (ملت آن لائن) گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹؐاؤن میں سپر سٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس نے 4 منزلہ پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ سٹور مالک رانا عمر کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، آپریشن تین گھنٹے سے جاری ہے لیکن ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پا یا جا سکا۔
آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، آپریشن تین گھنٹے سے جاری ہے، ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پا یا جا سکا: سٹور مالک