خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کے2 دہشت گرد گرفتار

گوجرانوالہ: (آئی این پی) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ھر لئے گئے۔ ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزم دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔