خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر پولنگ بغیروقفہ شام 5 بجےتک جاری رہےگی

گوجرانوالہ: (اے پی پی )گوجرانوالہ میں آزاد کشمیرقا نون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پو لنگ کا آغاز ہو گیا ،پو لنگ 8 بجے سے بغیر وقفہ شام 5 بجے تک جا ری رہے گی ۔ گوجرانوالہ میں آباد کشمیری مہا جرین آج حلقہ ایل اے31 جموں ٹو کی نشست پرامیدواروں کے چنا ؤ کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں گوجرانوالہ ضلع میں کل وو ٹرز کی تعداد 75 ہزار6 سو 84 ہے جن میں جن میں 49ہزار380 مردووٹرز اور31ہزار704خواتین وو ٹرز شامل ہیں الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں پو لنگ کیلئے 96پو لنگ اسٹیشن قائم کر رکھے ہیں حلقہ ایل اے 31جموں 2 گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ کے علا قوں ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور پر مشتمل ہے اس نشست پر16 امیدوار قسمت آزما ئی کیلئے میدان میں ہیں مسلم لیگ ن کے چوہدری اسماعیل گجرمیدا ن میں ہیں۔