گوجرانوالہ میں اسپتال کے عملے نے معمر مریض کو مردے کے ساتھ لٹا دیا
گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) سول اسپتال کے عملے نے علاج کیلئے آنے والے معمر مریض کو مردے کے ساتھ لٹادیا اپنڈکس کا مریض اپنا درد بھول کر دوسرے بیڈپرشفٹ کرنے کیلیے منت سماجت کرتارہا۔ تفصیلات کے مطابق اروپ کے رہائشی اشرف کو اپنڈکس کا درد ہونے کی وجہ سے طبی امداد کی فراہمی کیلیے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا، جہاں طبی عملے نے معمر مریض کو چیک اپ کیلیے ڈیڈ باڈی کے ساتھ لٹادیا۔ کچھ لمحے مردے کے ساتھ لیٹے رہنے والے اشرف کے پسینے چھوٹ گئے جو اپنا درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلیے منتیں کرنے لگا۔ بعدازاں مریض کے ورثاکے احتجاج اور میڈیا کے آنے پر اسے دوسرے بیڈ پرمنتقل کر دیا گیا۔