خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر ماں بیٹے سمیت 3 افراد قتل

گوجرانوالہ: (ملت+آئی این پی) گوجرانوالہ میں پیپلزکالونی میں کشمیر روڈ پر دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ کی پیپلزکالونی میں کشمیر روڈ پر نامعلوم افراد وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اورایک شخص 65 سالہ شخص شامل ہے، شواہد کی روشنی میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔