خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4دہشتگرد گرفتار

گوجرانوالہ (آئی این پی)گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکاخیز مواد بر آمد کرلیا۔ہفتہ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چندا قلعہ کے قریب کی گئی کارروائی کے دوران 4دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیاہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے، گرفتار دہشت گردوں میں ملزمان سلیم اللہ،سیف،گل زادہ اور محمد علی شامل ہیں۔