خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ میں 360 انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس منسوخ

گوجرانوالہ: ملت آن لائن…ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہر کے 360 انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ شہر کے 360 انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر مطلوب اسمگلرز بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔