گوجرانوالہ (ملت + آئی این پی) گوجرانوالہ میں مدنی پارک کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و نقدی برآمد کرلی،ملزم،ڈکیتی،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔پیر کو پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں مدنی پارک کے قریب کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزموں سے دس موٹرسائیکلیں،چھ لاکھ نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،ملزم،ڈکیتی،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔