گوجرانوالہ:(اے پی پی)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 9 سالہ ملازم بچے کو بازیاب کرالیا۔ بچے کو گھر کی مالکن نے مبینہ تشدد کے بعد قید کر رکھا تھا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر احمد چیمہ کے مطابق بچے پر تشدد اور اسے قید رکھنے کی اطلاع پر پیپلزکالونی میں پولیس کے ہمراہ ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران مکان سے 9 سالہ ملازم بچے اویس کو بازیاب کرالیا۔تاہم چھاپے کے دوران گھر کی مالکن کرن اور اس کا شوہر عدیم شیخ فرار ہوگئے۔بچے کو گھر کی مالکن نے مبینہ تشدد کے بعد قید کر رکھا تھا۔بچے کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر پولیس نےچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔