خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ :چھٹی جماعت کے طالبعلم نے خود کو گولی مار لی

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) گوجرانوالہ میں چھٹی جماعت کے طالبعلم نے امتحان میں کم نمبر آنے پر والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے خوفزدہ ہوکر خود کو سینے پر گولی مار لی ، ننھے طالبعلم کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی سکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم 13 سالہ اسامہ امتحانات میں کم نمبر آنے پر والدین کی ممکنہ ڈانٹ ڈپٹ سے خوفزدہ تھا ۔ سکول میں ساتھی طالبعلموں سے کئی مرتبہ اس نے ذکر کیا کہ اگر وہ امتحانات میں کامیاب نہ ہوا تو وہ خود کو گولی مار لے گا ، آج بھی اس نے ساتھی طالبعلموں کو بتایا کہ اس کے بیگ میں اس کے والد کا پستول ہے اور وہ خود کو گولی مار لے گا ، طالبعلموں نے اس بات کا ذکر سکول انتظؓامیہ سے کیا لیکن ان کی جانب سے بھی کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اسامہ نے تمام ہم جماعتوں کے سامنے بیگ سے والد کا پستول نکالا اور خود کو سینے پر گولی مار لی ، اسے فوری طور پر ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد بتایا کہ گولی سینے سے پار ہوگئی ہے اور بچے کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔