خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ: کارروائی میں دو بھارتی جاسوس گرفتار

گوجرانوالہ (آئی این پی) پولیس اور حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گکھڑ منڈی کے قریب کارروائی کے دوران دو بھارتی جاسوس گرفتار کرلئے۔ بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گکھڑ منڈی میں کارروائی کی جس دوران دو بھارتی جاسوس گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس تیمور اور اعجاز کا تعلق بھارتی علاقے باغوالہ سے ہے۔ (ن غ)