گوجرانوالہ:(آئی این پی) تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ چھچھر والی کے قریب نوشہرہ روڈ کا رہائشی رشید اپنے چھ سالہ بیٹے عدیل کے ساتھ موٹر سائیکل پر شادی میں شرکت کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے چھ سالہ عدیل کا چہرہ شدید زخمی ہو گیا، زخمی بچے کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔