خبرنامہ پنجاب

گوجرانوالہ کےاولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کومسمارکرنےکا فیصلہ

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) گوجرانوالہ میں محکمہ ریلوے نے اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کرنے اور اس کی جگہ پر فوڈ سٹریٹ اور بینک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔ شہریوں نے ریلوے سٹیشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ، وفاقی حکومت نے سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر بینک اور فورڈ سٹریٹ بنانے کامنصوبہ بنایا ہے جس کے لیے سٹی ریلوے سٹیشن پر قائم دفاتر کو خالی کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ، جبکہ اس سٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کو نئے سٹیشن سے کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔ سو سال پرانا یہ سٹیشن تاریخی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ شہریوں میں حکومت کے اس فیصلہ پر کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اگر سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کیا گیا تو اس سے نہ صرف شہر بلکہ تاجروں کے ساتھ زیادتی ہو گئی ۔ سٹی ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کی پہچان اور ثقافت ہے ۔ سٹیشن کی مسماری کے ساتھ اس کی تاریخی اہمیت بھی ختم ہو جائے گی ۔