گوجرانوالہ(اے پی پی) گوجرانوالہ میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علاقہ محلہ طارق آباد میں پیش آیا ۔ جہاں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔