خبرنامہ پنجاب

گورنر پنجاب کا جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،گورنر نے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔پیر کو گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر درو یش صفت اور جمہوری سوچ و فکر کے سیاستدان تھے۔گورنرپنجاب نے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔