راولپنڈی ۔ (اے پی پی) راولپنڈی کے علا قے ٹیپو روڈ پر واقع گو رنمنٹ کا لج برائے خو اتین وقا ر النسا ء کے با ہر فا ئر نگ کے تبا دلے کے بعد افرا تفری پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطا بق راولپنڈی کے علا قے ٹیپو روڈ پر واقع گورنمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج خوا تین وقار النسا ء میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب پولیس اور ملزما ن کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پو لیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کار چوری کی کوشش میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی تھی کہ ملزمان نے وقار النساء کالج کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان اور پولیس کے مابین فا ئر نگ کے تبادلے کے بعد تما م طا لبا ت سڑک پر نکل آئیں فا ئر نگ کے واقعے سے علا قے میں خو ف و حر اس پھیل گیا۔ پولیس کے مطا بق ریسکیو 15 پر غلط اطلاع دے کر علا قے میں خو ف و حراس پیداکیا گیا۔گو رنمنٹ کا لج برائے خو اتین وقا ر النسا ء کی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کی آواز سے طالبات خوفزدہ ہو گئیں تاہم بعد میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ کالج پر کسی قسم کا دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ۔