خبرنامہ پنجاب

گڈگورننس اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے: چودھری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گڈگورننس اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ‘صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ‘‘ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔