خبرنامہ پنجاب

گھریلو ناچاقی؛ نوجوان نے 6 افراد موت کے گھاٹ

ٹیکسلا: (ملت+اے پی پی) ٹیکسلا میں نوجوان کی گھریلو جھگڑے پر خون کی ہولی۔ دو گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے خالہ اور اسکے بیٹے سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مہمان خاتون، اس کی تین سالہ بچی اور گھریلو ملازم میاں بیوی شامل ہیں۔ اندوہناک واقعہ ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوسر شرفو میں ہوا۔ حمزہ نامی نوجوان خونی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت زخمی نوجوان کے بیان سے ہوئی۔ ملزم کا اصل نشانہ اس کی خالہ تھی۔ پولیس نے چھ افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی اور فرار ملزم حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔