خبرنامہ پنجاب

گھر پہنچنے پراپنےجذبات کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘علی حیدر

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ گھر پہنچنے پر اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میری ماں کی دعاؤں نے دہشت گردوں کو شکست دی‘ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ بدھ کو گھر واپس پہنچنے پر علی حیدر گیلانی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دنیا میں سب سے بڑھ کر ماں کی دعا ہے۔گھر پہنچنے پر اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میری ماں کی دعاؤں نے دہشت گردوں کو شکست دی‘ دعائیں کرنے پر پورے پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ (ن غ)