خبرنامہ پنجاب

گھوٹکی،فیصل آباد،نوابشاہ ، ملتان میں حادثات،4جاں بحق،25زخمی

فیصل آباد(اے پی پی)گھوٹکی میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، 8 سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ فیصل آباد میں حادثے نے دو افراد کی جان لی، نوابشاہ میں پولیس موبائل اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 5پولیس اہلکار جبکہ ملتان میں مسافروین الٹنے سے 17مسافر زخمی ہوئے۔ گھوٹکی میں قاضی واہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا ۔ حادثے میں 8 سالہ بچے سمیت دو افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد بس اسٹاپ کے قریب پولیس موبائل آئیل ٹینکر سے ٹکرائی گئی ۔ تصادم میں ایس ایچ او سوبھوڈیرو فہیم احمد فاروقی سمیت 5اہلکار زخمی ہوئے پولیس نے ٹینکر قبضےمیں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ ملتان میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے دو معمر افراد سمیت 17 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ فیصل آباد میں تیز رفتار کار سائن بورڈ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔