خبرنامہ پنجاب

گھوٹکی: پولیس کا سرچ آپریشن ، 8ملزمان گرفتار

گھوٹکی (آئی این پی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ہفتہ کو پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔(اح)