خبرنامہ پنجاب

گیس لیکج سے7 افراد جھلس گئے

اٹک: (ملت+اے پی پی) اٹک کے علاقے سنجوال میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ آتشزدگی کا واقعہ سنجوال کے علاقے میں پیش آیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔