خبرنامہ پنجاب

گیس کی قیمتوں میں اضا فہ نا انصافی ہے

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) حکو مت کا پنجاب کے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضا فہ صو بے کے ساتھ نا انصافی ہے گیس کی قیمت سندھ کے برابر کی جا ئے ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کو 7روپے یونٹ کے حساب سے بجلی دی جا ئے پنجاب کو جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا نے پر مجبور نہ کیا جا ئے ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن ،ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی دیگر تنظیمو ں کا مشترکہ اعلانیہ نا انصا فی کے خلاف دھر نہ 6دسمبر کو یوم سیاہ منا نے کا اعلان تفصیلات کے مطا بق ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن ،ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی دیگر تنظیمو ں نے گزشتہ روز پنجاب کے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو گیس مہنگی کر نے کے خلاف پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہ حکومت کا پنجاب کے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے گیس مہنگی کر کے نا انصا فی کی حکو مت صو بہ سندھ کو 400روپے ایم ایم بی ٹی یو کے حساب گیس فرا ہم کر رہی ہے جبکہ پنجاب کو 940 روپے کی حساب دی جا رہی ہے گیس اور نجلی کے ٹیرف ریٹ زیادہ ہو نے کی وجہ سے پیدا واری لا گت میں اضافہ ہوا او ر ٹیکسٹا ئل کی ایکسپو رٹ میں 7فیصد کمی ہو ئی ٹیکسٹا ئل سیکٹر سے وابسطہ تما م تنظیموں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ ملک بھر میں ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو یکساں ریٹ پر بجلی اور گیس فرا ہم کی جا ئے انڈسٹری کے لیے بجلی کے ریٹ 7رو پے فی یو نٹ کیے جا ئیں اور پنجاب سے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جا ئے اور پنجاب کے تا جروں صنعت کاروں کو جا گ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا نے پر مجبور نہ کیا جا ئے مشترکہ اعلانیہ میں اعلان کیا گیا کہ اگر حکو مت نے فوری طور پر گیس کے بڑ ھا ئے گئے ریٹ واپس نہ کیے تو 6دسمبر کو ٹیکسٹا ئل سٹی کی تمام تنظیمیں یو م سیاہ منا ئیں گی اور اپنے اگلے لا ئحہ عمل کا اعلان بھی کر یں گی پر یس کا نفرنس کے بعد علامتی دھر نہ بھی دیا گیا ۔