لاہور(ملت آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کی درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے سانحہ کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں لوگ اپنی جان سے گئے اور سانحہ میں اموات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ واقعہ کے اصل محرکات سامنے آسکیں۔ درخواست پر مزید سماعت 6 جولائی کو ہوگی۔