خبرنامہ پنجاب

ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سردار رضا خان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔منگل کے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گوجرانوالہ کی یونین کونسل 42 سے آفتاب ورک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ یونین کونسل 42 سے بطور چیئرمین منتخب ہوئے لیکن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بعد ازاں کامیاب قرار دیدیا، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی اور عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ اس درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کیا جائے تاہم عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔