خبرنامہ پنجاب

ہارون آباد: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ، تین افراد زخمی

ہارون آ باد (ملت + آئی این پی) ہارون آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے باعث فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جمعرات کو ہارون آباد میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔