خبرنامہ پنجاب

ہت جلد پاکستان دنیا میں مواقعوں کی سر زمین کے طور پر جانا جائیگا‘ رفیق رجوانہ

لاہور (ملت + آئی این پی) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اور بہت جلد پاکستان دنیا میں مواقعوں کی سر زمین کے طور پر جانا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارجنٹائن کے سفیرآئی ون آئی وینیس ایو یچ سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہا?س لاہور میں ان سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وسائل اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کرہ ارض پر بسنے والا ہر ملک کسی نہ کسی طرح سے دوسروں سے ممتاز ہے ،ایک دوسرے کی خوبیوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کر کے معاشی ترقی کی رفتار کو کئی گنابڑھایا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ارجنٹائن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے خصوصا زراعت اور صنعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم ناکافی ہے جس میں اضافے کے لئے تجارتی وفود کے تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ارجنٹائن کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی ، انفراسٹرکچراور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے وسائل سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوست ملکوں سے باہمی تعاون اور معاشی شراکت دار ی کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نمائشوں کے انعقاد سے بھی معاشی تعاون کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔رجنٹائن کے سفیر آئی ون آئی وینیس ایو یچ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔دریں اثناء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سیکرٹری اوقاف پنجاب نوازش علی کی اچانک وفات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پنجاب حکومت کے بہت ہی فرض شناس اور انتہائی ایماندار آفیسر تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دْعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔