خبرنامہ پنجاب

ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا جارہا ہے، چوہدری سرور

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور تشدد کی مذمت کرتا ہوں،کرپشن کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی،تشدد اور گرفتاریوں کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں رکاوٹوں سے شہادتیں افسوس کی بات ہے۔اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور تشدد کی مذمت کرتا ہوں،کرپشن کے خاتمے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے انہوں نے کہا کہ بنی گالا آنے والے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں،جمہوریت میں آنسو گیس کا استعمال اور تشدد کیا جارہا ہے،ہم قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کیا جارہا ہے،تشدد،گرفتاریوں کے باوجود کارکنوں کے حوصلے کے درس دے رہے ہیں،ہمارے کارکنوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے،پرامن لوگوں کو گرفتار،تشدد کرنا درست نہیں ہے،حکومت نے اپنے غلط ایکشن سے ایک ہفتہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کردیا ہے،پولیس کی جگہ جگہ رکاوٹوں سے شہادتیں افسوس کی بات ہے،یہ جو سب کچھ ہورہا ہے،اس کی ذمہ دار حکومت ہے،ہمارے رکن کے پی کے اسمبلی ضیاء بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو غیر قانونی ہے۔