خبرنامہ پنجاب

ہم آئینی قانونی اور جمہو ری طر یقے سے ہی اقتدار میں آئیں گے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق گورنرپنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئینی قانونی اور جمہو ری طر یقے سے ہی اقتدار میں آئیں گے ‘جمہو ریت اور عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ‘ دعوؤں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گاحکمرانوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ‘ غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی‘ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پارٹی دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں دن بدن مسائل میں ہونیوالے اضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں،رہی سہی کسرغر بت ‘مہنگائی اوربے روزگاری نے نکال لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے ڈنگ ٹپاپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ‘غربت اور بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی اور غر یب کے پاس اب خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں ۔