خبرنامہ پنجاب

ہم ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں: سرور

لاہور:(ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ملک میں حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ہم حق سچ ‘ آئین وقانون اور حقیقی جمہو ریت کی بات کرتے ہیں‘حکمرانوں کو قوم سے مسائل کے حل کیلئے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملد درآمد کر نا ہوگا‘تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا کر یڈ ٹ جنرل راحیل شر یف کی قیاد ت اور پاک افواج کو جاتا ہے ۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے بطور اپوزیشن جماعت اپنی بھر پور ذمہ داری ادا کی ہے اور ہمیں جہاں بھی کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی سمیت کوئی مسئلہ نظر آتا ہے ہم اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ا ور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے تمام مطالبات آئین وقانون کے مطابق ہے ہم نے کبھی کوئی غیر جمہو ری اور غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا اگر ہم کر پشن کے خاتمے ‘ملک میں حقیقی جمہو ریت کے قیام اور شفاف احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں تو یہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور ان مطالبات کی منظوری کے بغیر ملک کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں�آنے سے پہلے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے ان پر عمل کیا جا چاہیے تاکہ عوام کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنر ل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک افواج نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے اور جنرل راحیل شر یف کو قوم ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتی رہیں گی۔