لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہیں گے ‘ملک میں احتساب سے کسی ایک جماعت کو نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا ‘کر پشن ملک کیلئے کینسر ہے قوم ملک میں مزید کر پشن برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ملک میں ہر صورت آئین وقانون کی حکمرانی قوئم کر نا ہوگی ‘تحریک انصاف ملک میں عوامی حقوق کیلئے جد وجہد کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت سمیت تما م اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ملک میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تحر یک انصاف کا آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ ملک میں سب کا بلاتفر یق شفاف احتساب ہونا چاہیے ورنہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ ملک میں شفاف احتساب میں کسی قسم کی رکاٹ نہیں ہونی چاہیے اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کوئی جماعت سیاسی میدان میں تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی تحر یک انصاف کے کارکنان محنت جاری رکھے عمران خان اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔