خبرنامہ پنجاب

ہوم سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

لاہور:(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مختار احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ عدالت نے ہوم سیکرٹری کو گریڈ 16 سے 17 کے ملازمین کی ترقی کے معاملے پر درخواست پر فیصلہ کرنے کو کہا لیکن عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکرٹری نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ، اس لیے ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ۔