لاہور(اے پی پی) پنجاب بھر میں پرائیوٹ اسکول دو دن ہڑتال کے بعد آج کھل جائیں گے،پرائیویٹ اسکول مالکان نے ایجوکیشن اتھارٹی ایکٹ کے خلاف دوبارہ ہڑتال کے لیے اپنی اپنی تاریخوں کابھی اعلان دیا ہے۔ بھاری فیسیں لے کر معیاری تعلیم دینے کے دعویدار پرائیوٹ اسکولز کے مالکان، جمعرات سے اپنے ادارے دوبارہ کھول دیں گے، تاہم وہ اپنی اپنی ڈفلی بجانے کے لیے تین دھڑوں میں بٹ گئےہیں،ہر دھڑے نے ایک بار پھر احتجاج کی گھنٹی تو بجا دی ہے تاہم ان کی ڈیڈلائن مختلف ہے،کسی نے ایک ہفتہ بعد اورکسی نے ایک ماہ بعد سڑکوں پر دوبارہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ اُدھر اسکول ایجوکیشن کونسل کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات سے اسکول کھول دیں گے تاہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کریں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،مل بیٹھنے سے معاملات طے ہوںگے۔