خبرنامہ پنجاب

ہیلمٹ اور کاغذات پورے ہونے کے باوجودچالان،شہری کا شدید احتجاج

ہیلمٹ اور کاغذات پورے ہونے کے باوجودچالان،شہری کا شدید احتجاج

مظفرآباد: (ملت آن لائن) ٹریفک پولیس کا شہریوں پر ظلم انتہاء کو پہنچ گیا ، ہلمٹ اور موٹرسائیکل چلانے کے تمام تر کاغذات پورے ہونے کے باوجود شہری کا چلان ، بغیر غلطی کے چالان پر شہری نے گیلانی چوک میں اپنا ہملٹ روڈ پر دے مارا ، اور احتجاج کرتے ہوئے آئندہ ہملٹ نہ پہننے کا اعلان ، اور اگر مجھے روکا گیا یا چالان کیا گیا تو اپنے موٹر سائیکل کو موقع پر آگ لگا دوں گا، تفصیلات کے مطابق ایک صحافتی ادارہ سے تعلق رکھنے والےارشاد نقوی گزشتہ صبح گیلانی چوک میں اخبار لینے کے کی غرض سے ایک نیوز ایجنسی سے دوسری ایجنسی پر جارہے تھے تو ٹریفک پولیس کے ایک ریونیو اکھٹا کرنے والے مافیا کے اہلکارنے موٹر سائیکل کو روکا اور موٹرسائیکل سوار سے بدتمیزی کرنے کے بعد قانون کی تڑی دکھاتے ہوئے چالان کر دیا ، موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک اہلکار کو بولا بھی کہ میں نے ہملٹ پہننے کے لئے ہی تو رکھا ہوا ہے ابھی ادھر مجھے کام ہے تو میں بار بار ہملٹ پہن یا اتار نہیں سکتا تو ٹریفک اہلکار کے چالان کاٹنے کے بعد موٹر سائیکل سوار نے ہملٹ روڈ پر مارتے ہوئے کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں مگر مجھے مجبور کیا گیا ہے کہ قانون توڑوں ، آج کے بعد تب تک ہملٹ نہیں پہنوں گا جب تک کہ محکمہ پولیس کا ہر ایک اہلکار موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہملٹ کا استعمال نہیں کرتا ،وزیر اعظم اندرونی شہر ہملٹ کی پابندی ختم کریں اور شہری کا کہنا تھا کہ ہر شریف شہری کی کوئی عزت و نفس ہے میں ایسے قانون کے خلاف ہوں جو صرف غریب اور عوام کے لئے ہو اور خود قانون سے کھلواڑ کیا جائے، شہری نے مذید کہا کہ مجھے اگر آئندہ روکا گیا تو میں موٹر سائیکل کو ادھر ہی آگ لگا دوں گا۔