خبرنامہ پنجاب

ینگ ڈاکٹرز کا علاج کیلئے اسپتال آنے والے شہری پر تشدد

لاہور:(ملت+اے پی پی) علاج کے لئے جنرل اسپتال آنے والے شہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ لاہور کا شہری توقیر دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تو علاج کے لئے سیدھا جنرل اسپتال پہنچا جہاں اس نے انتظامیہ کو ایمرجنسی علاج کے لئے کہا لیکن ینگ ڈاکٹرز نے مریض کا علاج کرنے کے بجائے اس کا بھرکس نکال دیا اور اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ اسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا۔