خبرنامہ پنجاب

یوم تاسیس: جیالے کیک اور پکوڑوں پر ٹوٹ پڑے

لاہور: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں کھانا ہو اور جیالے اس پر دھاوا نہ بولیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب میں کیک کاٹا گیا تو جیالے آپے سے باہر ہو گئے۔ کسی نے چھری کا انتظار نہ کیا، جس کے جتنا کیک ہاتھ لگا لے اڑا۔ اس سے پہلے گرما گرم پکوڑوں کی تیاری دیکھ کر بھی جیالوں کا صبر جواب دے گیا۔ جیالوں کی تواضع کیلئے پکوڑے، سموسے، جلیبیاں، بریانی اور دیگر پکوان تیار کئے گئے تھے جن پر وہ ایسے ٹوٹے کہ جیسے پورے ایک سال سے بھوکے ہوں۔