خبرنامہ پنجاب

یوم دفاع پاکستان، واہگہ اورگنڈا سنگھ بارڈرپرپرچم اتارنےکی پُروقارتقریب

لاہور: (اے پی پی) چھ ستمبر دفاع پاکستان کا دن واہگہ بارڈر پر تقریب پُروقار تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضاء نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اُٹھی۔ رینجرز کی یونیفارم میں شریک دو ننھے بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔ وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت چوکس اور تیار رینجرز کے شیر جوانوں کی جوشیلی پریڈ۔ رینجرز کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور تقریب کے اختتام پر پرچم کو اتارا گیا۔ یوم دفاع کی قصورمیں گنڈاسنگھ پور بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کے جوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جوانوں کی پریڈ نے شہریوں ک ےجذبات کو گرما دیا۔ شرکاء نے رینجرز کے جوانوں کے جوش اور بہادری کو زبردست سراہا۔