خبرنامہ پنجاب

یوم پاکستان پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب میں بھارتی بارڈ رسیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ پیش کر دیا

لاہور (ملت + آئی این پی) یوم پاکستان پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب میں بھارتی بارڈ رسیکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈر پر روایتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس دوران پنجاب رینجرز نے مشترکہ چیک پوسٹ پر بی ایس ایف کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔ پنجاب رینجرز کی طرف سے یہ تحفہ لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد وڑائچ نے بھارتی کمانڈر کو دیا۔