لاہور :(آئی این پی ) نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس سے ٹکرا گئی،چھ طلباءشدید زخمی ہوگئے۔ لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی بس شادمان انڈرپاس کی چھت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔نجی یونیورسٹی کی بس کو ڈرائیور نے شادمان انڈر پاس کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی، اس دوران بس کی چھت انڈر پاس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 طلباء زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے ڈرائیور حبیب اللہ اور بس کو تھانہ ریس کورس کی تحویل میں دے دیا۔