لاہور: (روزنامہ دنیا) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے جامعہ کے سٹیڈیم کا نام جنید جمشید سٹیڈیم رکھ دیا ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی صدارت میں تدریسی شعبوں کے سربراہان نے اجلاس میں جامعہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے سابق طالب علم، گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید مرحوم کی ملک کیلئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طور پر سٹیڈیم ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔