خبرنامہ پنجاب

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد:(آئی این پی) یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ اس سلسلے میں اوگرا سمری کل کو وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی۔ اوگرا نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مئی کے مہینے میں پٹرولیم کی قیمتوں میں 3 روپے اضافے کی سمری تیار کر لی ہے جو کل وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول 2 روپے 67 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے تاہم ہائی اوکٹین مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اضافہ اضافی جی ایس ٹی کے باعث کیا جائے گا جب کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 40 ڈاالر کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے اضافہ کیا تھا۔