خبرنامہ پنجاب

یکم نومبرسےگاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے

سرگودھا۔(ملت آن لائن) یکم نومبر سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ نئے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے جس کی قیمت 530 روپے مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن بک کی جگہ شناختی کارڈ کی طرز کے سمارٹ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، ابتدائی مرحلہ میں اس پر عملدرآمد گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور گاڑیوں کی ٹرانسفر سے شروع کیا جائیگا جن شہریوں کی رجسٹریشن بک کی معیاد ختم ہوگئی ہے ان کو نئی بک کی بجائے شناختی کارڈ طرز کے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے، سمارٹ کارڈ بنانے والی مشینیں ڈی جی ایکسائز کے آفس پہنچ گئی ہیں، جس کا افتتاح نومبر میں کیا جا رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر یہ مشینیں 22 ہزار کارڈ تیار کرسکتی ہیں، کارڈ کی ڈلیوری دو روز میں یقینی بنادی جائیگی، اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو یہ مشینیں فراہم کردی جائینگی جن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔