خبرنامہ پنجاب

 پنجاب اسمبلی کےغیرحاضر اراکین کی تنخواہ اورالاؤنس کاٹنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی:(اے پی پی) پنجاب اسمبلی کے اراکین کی بڑی تعداد دوسرے روز بھی ایوان سے غائب رہی، کم حاضری کے باعث اجلاس صرف 39 منٹ چل سکا ، چیف وہپ نے غیر حاضر اراکین کی تنخواہ اور الاؤنس کاٹنے کا اعلان کر دیا ۔ پنجاب اسمبلی کا 23 واں اجلاس 22 اگست کو شروع ہوا ،تین روز سے جاری اجلاس میں پہلے دو روز بھی کورم پورا نہ ہوا۔ حکمران مسلم لیگ ن کے اراکین کی غیر حاضری کے باعث اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی جاتی رہی اورکورم پورا نہ ہونے پردونوں روز اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ اجلاس صرف 39 منٹ چلنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا، چیف وہپ رانا ارشد کاکہنا ہے کہ غیر حاضر اراکین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جائیں گی ، 3 روز کی مراعات سے بھی محروم رہیں گے ۔