راولپنڈی: (اے پی پی) آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارئے افغانستان میں مارا گیا۔ آرمی چیف سے افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ میشن کا رابطہ۔ ڈرون حملے میں عمر نارئے عرف خالد خراسانی کے مارے جانے کی تصدیق۔ دہشتگرد عمر نارے چارسدہ اور اے پی سی حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ عمر نارئے خلیفہ عمر اور خالد خراسانی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ پاکستان افغانستان اور نیٹو افواج سے بار ہا مطالبہ کرتا رہا ہے کہ افغانستان سرزمین پر موجود دہشتگردوں مولانا فضل اللہ ، عمر خالد خراسانی اور عمر نارے کے خلاف کارروائی کرے۔