راولپنڈی:(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف عہدوں پر افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس دو روز جاری رہا۔ اجلاس میں کرنل کے عہدے کے 30 افسران کو بریگیڈئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔