راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی مشیرقومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک افغان بارڈرمینجمنٹ اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔