راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج قبائل کی دعوت پر شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دن گذاریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت مقامی قبائل کی طرف سے دی گئی ہے۔