راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ،وہ برطانیہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لندن پہنچ گئے ، وہ برطانیہ میں تین روز تک قیام کریں گے اور وہاں پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک برطانیہ دفاعی تعلقات اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔