راولپنڈی:(ملت+اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا جبکہ سی پیک کی سیکیورٹی پر اظہار اعتماد بھی کیا۔